Gas Leakage Web ad 1

کافی پینا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت ایک سنگین مرض کا خطرہ کم کرتی ہے

0

ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی پینے کی عادت نہ صرف ذہنی مستعدی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ جگر کے سنگین امراض سے تحفظ بھی فراہم کر سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

طبی جریدے Clinical Gastroenterology and Hepatology میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ کافی پینے والے افراد میں جگر کے سنگین امراض، جگر کے کینسر اور جگر سے متعلق بیماریوں کے باعث موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

میچ جیسی پریکٹس، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرومین 3 بولنگ مشین نصب

اس تحقیق میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جن کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھیں۔ ان افراد کو 2006 سے 2010 کے دوران تحقیق میں شامل کیا گیا اور اس وقت وہ جگر کے امراض یا کینسر کا شکار نہیں تھے۔ محققین نے ان کی کافی پینے کی عادات کا ریکارڈ حاصل کیا اور پھر 13 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق جو افراد روزانہ پانچ یا اس سے زیادہ کپ کافی پیتے ہیں، ان میں جگر کے ٹشوز کی سختی کے مرض کا خطرہ 32 فیصد، جگر کے کینسر کا خطرہ 47 فیصد اور جگر کے امراض سے موت کا خطرہ 42 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

محققین نے یہ بھی بتایا کہ روزانہ ایک سے چار کپ کافی پینے سے بھی جگر کے امراض کے خطرے میں کسی حد تک کمی دیکھی گئی۔

تحقیق کے مطابق زیادہ کافی پینے سے جگر میں چکنائی اور آئرن کی سطح کم ہوتی ہے جبکہ سوزش میں بھی کمی آتی ہے، جو جگر کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کافی میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو تکسیدی تناؤ اور دائمی سوزش میں کمی لاتے ہیں، اور یہی عوامل جگر کو نقصان پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کے فوائد کے باوجود متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی جگر کی بہتر صحت کے لیے بدستور اہم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.