Gas Leakage Web ad 1

رواں برس مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا: اسٹیٹ بینک

0

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 45 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مجموعی طور پر 2.55 ارب ڈالر سرپلس رہا۔ پاکستان نے مئی کے مہینے میں دنیا سے 5.6 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کیں، جبکہ اسی عرصے میں 2.3 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں۔

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

مرکزی بینک کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا، جبکہ مالی سال کے 11 مہینوں کے دوران مجموعی تجارتی خسارہ 24.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسی مدت میں پاکستان نے دنیا سے 54 ارب ڈالر مالیت کا سامان خریدا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں برآمدات کا حجم 29.75 ارب ڈالر رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی کے دوران ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات زر کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتر کارکردگی کی ایک بڑی وجہ رہیں، جبکہ 11 مہینوں کے دوران مجموعی ورکرز ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.