اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
پاکستانی کرکٹرز کو پاور ہٹنگ ٹریننگ کیلئے امریکا بھیجنے پر غور
شرکاء کو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے تیار کیے گئے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ مجموعی انتظامات کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو درکار معاونت سے آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے ہوم سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے اور حساس مقامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔