Gas Leakage Web ad 1

بچپن میں فروٹ جوسز اور میٹھے مشروبات کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار بناسکتا ہے، تحقیق

0

اگر آپ بچوں کو بازار میں ملنے والے میٹھے یا چینی سے بھرپور جوسز پلاتے ہیں تو یہ عادت مستقبل میں ان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق بچپن میں میٹھے مشروبات اور 100 فیصد فروٹ جوسز کا زیادہ استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر (بلند فشار خون) کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار اہم بلز کی منظوری

ہائی بلڈ پریشر کو ایک “خاموش قاتل” بیماری کہا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کو متاثر کر رہی ہے اور ہر سال لاکھوں اموات کا سبب بنتی ہے۔ یہ بیماری دل کے دورے، فالج اور دیگر امراضِ قلب کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے۔

تحقیق Circulation میں شائع ہوئی، جس میں 25 ہزار سے زائد افراد کو تقریباً 25 سال تک فالو کیا گیا۔ ان افراد کی عمر کم عمری میں تقریباً 12 سال تھی اور ان کی صحت کا طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو بچے روزانہ دو یا اس سے زیادہ مرتبہ میٹھے مشروبات یا فروٹ جوسز استعمال کرتے ہیں، ان میں جوانی میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

مزید تفصیل کے مطابق:

* سافٹ ڈرنکس سے خطرہ 23 فیصد بڑھا
* اسپورٹس ڈرنکس سے 36 فیصد اضافہ
* فروٹ جوسز سے 35 فیصد اضافہ

اس کے برعکس، اگر میٹھے مشروبات کی جگہ تازہ پھلوں کا استعمال کیا جائے تو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ تقریباً 22 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی صحت مند غذائی عادات دینا مستقبل میں دل اور بلڈ پریشر سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.