پی سی بی کا بعض کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ اور فٹنس ٹریننگ کیلئے امریکا بھیجنے پر غور
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے انکشاف کیا ہے کہ چند کھلاڑیوں کو چار ماہ کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز زیر غور ہے، جہاں انہیں بیس بال کے ماہرین پاور ہٹنگ کی خصوصی تربیت فراہم کریں گے۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران
ایک انٹرویو میں مائیک ہیسن نے کہا کہ کچھ کھلاڑی انجریز سے واپسی کے مرحلے میں ہیں اور انہیں مختلف ماحول میں جدید تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام پاکستان کرکٹ میں فٹنس اور میڈیکل کلچر کو بہتر بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر علی رضا کو بھی فٹنس میں بہتری کے لیے امریکا بھیجا جا سکتا ہے۔ انہیں طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، تاہم اس پروگرام کی حتمی منظوری اور انتظامی معاملات ابھی مکمل نہیں ہوئے۔
دوسری جانب رواں سال برطانیہ میں مقیم فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر جاوید مغل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن مقرر کیا گیا تھا۔