یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
یوم عاشور کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ واقعۂ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ ایک دائمی پیغام اور زندہ درسگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جائے اور افواہوں و اشتعال انگیز رویوں سے اجتناب کیا جائے۔
واقعہ کربلا انسانیت کے لئے انصاف کی راہ پر چلنے کی تحریک ہے: مریم نواز
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ایمان، صبر، ایثار اور اصلاحِ معاشرہ کے بے مثال اسباق سے روشناس کراتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعۂ کربلا یہ پیغام دیتا ہے کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری ہی ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہے، جبکہ ہمیں عدل و انصاف، صبر و برداشت اور ذمہ داری جیسے اوصاف کو فروغ دینا چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اختلافات، نفرت اور انتشار کے بجائے احترام، اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔