Gas Leakage Web ad 1

آپ کو واٹس ایپ میں کسی نے بلاک کیا ہوا ہے؟ واٹس ایپ کی خفیہ ٹِرک سے جاننا ممکن

0

واٹس ایپ پر اکثر صارفین کو شک ہوتا ہے کہ کہیں کسی نے انہیں بلاک تو نہیں کر دیا، خاص طور پر جب میسج بھیجنے پر صرف ایک گرے چیک مارک نظر آئے اور پروفائل تصویر بھی غائب ہو جائے۔ اس کے ساتھ اگر لاسٹ سین بھی نظر نہ آئے تو صورتحال مزید مشکوک ہو جاتی ہے، لیکن حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے ایک سکیورٹی فیچر کی مدد سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی نے آپ کو بلاک کیا ہے یا نہیں۔

بلوچستان حکومت کا فیول کنزرویشن سمیت تمام کفایتی اقدامات ختم کرنے کا اعلان

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں موجود آٹومیٹک اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ویریفکیشن فیچر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر عام طور پر چیٹ کی سیکیورٹی اور انکرپشن کی تصدیق کے لیے ہوتا ہے۔

یہ آپشن کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین میں موجود ہوتا ہے، جہاں چیٹ کھول کر اوپر کانٹیکٹ کے نام پر کلک کرنے کے بعد انکرپشن چیک کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ویریفکیشن معمول کے مطابق مکمل ہو جائے تو سب ٹھیک سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر واٹس ایپ ویریفکیشن مکمل نہ کر سکے اور متبادل طریقہ اختیار کرنے کا مشورہ دے تو اس سے یہ اشارہ مل سکتا ہے کہ صارف نے ممکنہ طور پر آپ کو بلاک کیا ہوا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ اس عمل کے دوران دوسرے شخص کو کوئی اطلاع نہیں جاتی، اس لیے یہ خاموشی سے کیا جا سکتا ہے۔

تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اس فیچر کو بلاک چیک کرنے کا ٹول قرار نہیں دیا، اس لیے اسے حتمی ثبوت کے بجائے صرف ایک اشارہ سمجھا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.