Gas Leakage Web ad 1

واقعہ کربلا ظلم اور تکبر کیخلاف نعرہ حق ہے، گورنر پنجاب

0

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے صبر، قربانی اور عدل کی عظیم اور ابدی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ سانحۂ کربلا کے بعد دو ہی راستے رہ گئے، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، اور ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم حسینی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے یزیدیت کے سامنے ڈٹ کر حق کا علم بلند کیا، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلِ بیتؓ کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا اور اہلِ بیتؓ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا پیغام کسی ایک مسلک یا گروہ تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت سے گریز اور قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.