وزیراعظم شہبازشریف کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے وینزویلا کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا احساس رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے شدید زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ امریکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قدرتی آفت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔