Gas Leakage Web ad 1

مئی 2026 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ عوام کےلیے بڑی خبر آگئی

0

مئی 2026 پاکستانی عوام کے لیے چھٹیوں سے بھرپور مہینہ ہو سکتا ہے، کیونکہ مختلف سرکاری تعطیلات، ہفتہ وار چھٹیوں، یوم تکبیر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کو ملا کر مجموعی طور پر چودہ سے پندرہ دن تک چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہِ مئی کا آغاز ہی طویل تعطیلات سے ہوگا، کیونکہ یوم مزدور یکم مئی کو جمعہ کے دن آ رہا ہے، اور اس کے ساتھ دو اور تین مئی (ہفتہ اور اتوار) کی چھٹیاں شامل ہو کر سرکاری اور نجی ملازمین کو لگاتار تین دن کی تعطیلات فراہم کریں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز کی سنیارٹی متاثر

ماہ کے اختتام پر عیدالاضحیٰ کی وجہ سے مزید تعطیلات متوقع ہیں۔ اگر سترہ مئی کو چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ ستائیس سے انتیس مئی کے درمیان متوقع ہے، اور اس صورت میں ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ مل کر پانچ روزہ طویل وقفہ بن سکتا ہے۔ لیکن اگر سترہ مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے تیس دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحیٰ اٹھائیس سے تیس مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے، جس صورت میں اتوار اکتیس مئی کی چھٹی بھی اس تسلسل میں شامل ہو جائے گی۔

مزید برآں اگر حکومت پیر پچیس مئی کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو یہ تیئیس اور چوبیس مئی کے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر ایک طویل چھٹیوں کا سلسلہ تشکیل دے سکتی ہے۔ ذوالحج کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس سترہ مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.