Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز کی سنیارٹی متاثر

0

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹرانسفر ہونے والے تین ججز سنیارٹی لسٹ میں تینوں صوبوں میں جونیئر جج بن گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نمبر تھا، تبادلے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں بارہواں نمبر ہوگا۔ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں تیسرا نمبر تھا، تبادلے کے بعد جسٹس بابر ستار پشاور ہائی کورٹ میں چھٹے نمبر پر چلے گئے، اس کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ کے مطابق چھٹے نمبر پر تھیں، جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں تبادلے کے بعد جسٹس ثمن رفعت کا سنیارٹی لسٹ کے مطابق سولہواں نمبر ہوگا۔ تینوں ججز کا پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں تبادلوں کے بعد وہ اب بطور جونیئر جج کیسز کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس بابر ستار انتظامی کمیٹی کا حصہ بن جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

انار کھانے کی عادت کا بہترین فائدہ دریافت

ٹرانسفر نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ٹرانسفر کے بعد نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے اور کیسز کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ بھی کورٹ کے باہر آویزاں کر دی گئی جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کیسز کی سماعت کریں گی۔ اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی رائے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے ملک کی دیگر تین صوبائی ہائی کورٹس میں کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی تجویز واپس لے لی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.