سوات انتظامیہ بارشوں کے دوران ندی نالوں کی بروقت صفائی کر کے شہریوں کو عوام دوست ماحول فراہم کرنے میں کامیاب
سوات (نمائندہ خصوصی)سوات میں حالیہ بارشوں کے دوران ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں نے ندی نالوں کی بروقت صفائی کر کے شہریوں کو عوام دوست ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے
شدید بارش اور ژالہ باری کے باوجود جگہ جگہ ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار صفائی ستھرائی کے کام میں مصروف نظر ائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں بہترین کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش کے پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے جی ایم آپریشن ڈبلیو ایس ایس سی ذیشان پرویز کی بہترین حکمت عملی کے بدولت بارشوں کے دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں میں ڈبلیو ایس ایس سی کا اپریشن جاری رہا,جس میں گلی کوچوں اور ندی نالیوں کی صفائی عمل میں لائی گئی اور شہر کے تمام گندگی کو اکٹھا کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھا گیا۔
ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں نے شہر کے اہم شاہراؤں سے بھاری مشینری کی مدد سے تمام گندگی کو بھی اٹھا کر ٹریفک کی روانی کو ممکن بنائی اور شہر کی خوبصورتی کو بارشوں کے دوران بھی برقرار رکھا..مقامی شہریوں نے ڈبلیو ایس سی سی کے اہلکاروں کی اس کاوش کو سراہا اور انتظامیہ اور سٹی لوکل گورنمنٹ سے اپیل کی کہ وہ محکمے کے اہلکاروں کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازے تاکہ ان سے ان کے حوصلہ افزائی ہو سکے.