Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: پیپلز پارٹی نے ایک نشست پر میدان مارلیا

0

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 13 میں 7 نشستوں پر آگے ہے جب کہ 6 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ کا انعقاد مکمل ہوا۔ شام 5 بجے مقررہ وقت پر پولنگ بند ہونا تھی، تاہم ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر مزید ایک گھنٹے کی توسیع دی گئی، جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 6 بجے تک جاری رہا۔

پیر کے روز میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی جب کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو شام 5 بجے مقررہ وقت پر بند ہونا تھی تاہم ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر مزید ایک گھنٹے کی توسیع دی گئی، جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 6 بجے تک جاری رہا جب کہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔

جس کے بعد پولنگ کا عمل روک کر ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

دن بھر جاری رہنے والی پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، آج نیوز موصول ہونے والے نتائج کو سب سے پہلے اپنے ناظرین سے شیئر کررہا ہے۔

ایل اے 1
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 1 میر پور کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 4 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر شاہد 526 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے اظہر صادق 520 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 2
حلقہ ایل اے 2 میر پور چکسواری کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قاسم مجید 12,904 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے امید وار عظیم بخش 8,182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 3
حلقہ ایل اے 3 میرپور سٹی کے 161 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے، جہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار یاسر سلطان 1025 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید 620 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔

ایل اے 4
حلقہ ایل اے 4 میرپور ہاری کے 162 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری رخسار 659 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صہیب ارشد 440 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

ایل اے 5
حلقہ ایل اے 5 بھمبر برنالہ کے 176 میں سے 99 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار وقار احمد نور کے 19,032 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز اشرف 15,493 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 6
حلقہ ایل اے 6 بھمبر سماہنی کے 195 میں سے 128 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد رزاق 25,902 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار چوہدری علی شان 14,278 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 7
حلقہ ایل اے 7 بھمبر سٹی کے 237 میں سے 139 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طارق فاروق 21,075 ووٹ لے کر سر فہرست ہیں جب کہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 14,228 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

ایل اے 8
حلقہ ایل اے 8 راج محل کوٹلی کے 155 میں سے 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک ظفر اقبال 18,543 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک نواز 11,093 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 9
حلقہ ایل اے 9 نکیال کوٹلی کے 306 میں سے 120 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے، جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے عمیر نعیم 23,568 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 15,039 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 10
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی کے 168 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین 6,699 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ن لیگ کے امیدوار فاتح محمود 3,560 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 11
حلقہ ایل اے 11 سہنسہ کوٹلی کے 206 میں سے 53 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے، جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے امیدوار محمد آصف 7,900 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اخلاق 4,074 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 12
حلقہ ایل اے 12 چروئی کوٹلی 5 کے 207 میں سے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین 9,788 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ مسلم ليگ (ن) کے امیدوار راجہ ریاست 6,788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 13
حلقہ ایل اے 13 کھوئی رٹہ کوٹلی کے 193 میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امید وار ولید انقلابی 1,769 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ن لیگ کے امیدوار راجہ ایاز نثار 1,323 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

کتنے ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا؟
قبل ازیں میر پور ڈویژن کے 13 حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی عمل کے لیے میر پور ڈویژن میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ جن میں ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 جب کہ ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

اس انتخابی معرکے میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکام پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 296 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

عام انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے خطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جہاں پاک فوج کے دستوں اور پولیس سمیت 19 ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیے۔

بھمبر کے پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی
آزاد کشمیر میں پولنگ کے دوران بھمبر کے پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روکنا پڑگئی، حلقہ ایل اے 6 سماہنی بھمبر 2 کے بابا شادی شہید پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اچانک پرتشدد تصادم میں تبدیل ہوگئی جب کہ مشتعل کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن کو میدانِ جنگ بنا دیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) بھمبر کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران شرپسندوں نے بیلٹ باکس چھین کر آگ لگا دی، جس بیلٹ باکس کو آگ لگائی گئی اس میں 232 ووٹ موجود تھے، جو شعلوں کی نذر ہو گئے، ایک پولنگ اسٹیشن کے علاوہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر صورتِ حال معمول کے مطابق رہی، ڈی آر او کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کوٹلی کے علاقے نکیال میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤن نے حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال میں کارکن مختار یونس کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران گرفتار
اس کے علاوہ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن جانے کے بجائے انتخابی سامان کے بیگز لے کر ایک نجی رہائش گاہ پہنچ گئے تھے، جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افسران کو معطل کر کے گرفتار کر لیا اور انتخابی سامان تحویل میں لے لیا۔

اس واقعے کے فوراً بعد نئے پریزائیڈنگ افسران کو تعینات کر کے پولنگ اسٹیشنز پر روانہ کر دیا گیا تاکہ ووٹنگ کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

انتخابی ماحول کو پرامن رکھنے کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ ”حکام کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں پریزائیڈنگ افسران کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے“۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کہیں کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پولیس کارروائی کرتی ہے، سیاسی کارکنوں سمیت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کرکے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پُرامن انتخابات کے لیے تمام ریاستی ادارے تیار ہیں، انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن خراب کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.