گلگت: کمانڈر ایف سی این اے کا جگلوٹ-سکردو روڈ پاک فوج کی طرف سے زیرِ تعمیر رابطہ پل کا دورہ، بحالی کے کام تیز کرنے کی ہدایت
گلگت: کمانڈر ایف سی این اے کا جگلوٹ-سکردو روڈ پر پاک فوج کی جانب سے زیر تعمیر رابطہ پل کا دورہ، بحالی کے کام تیز کرنے کی ہدایت
گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جگلوٹ-سکردو روڈ پر متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے کی بحالی کے لیے پاک فوج کی امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
عاصم منیر اور امریکی وفد کے درمیان علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی
اسی سلسلے میں کمانڈر ایف سی این اے نے آج جگلوٹ-سکردو روڈ پر ہراموش کے مقام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی انجینئرنگ کور کی جانب سے زیر تعمیر رابطہ پل اور بحالی کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے انجینئرنگ کور کے افسران کو ہدایت کی کہ رابطہ پل کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے تاکہ آمدورفت بحال ہو، مقامی آبادی اور مسافروں کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے پاک فوج کی انجینئرنگ کور بھاری مشینری کے ساتھ متاثرہ مقام پر مسلسل کام کر رہی ہے اور سڑک کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور متعلقہ سول اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی کارروائیاں تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔