Gas Leakage Web ad 1

بھارتی ایجنسی کا سوشل میڈیا سہولت کار بے نقاب، کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پروپیگنڈا کا بھی سکینڈل بے نقاب

0

بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک مبینہ سوشل میڈیا پروپیگنڈا نیٹ ورک کے حوالے سے ایک سہولت کار کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں پاکستان مخالف مواد کو پھیلانے کے طریقہ کار اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مصنوعی طور پر ویوز اور فالوورز بڑھانے کے عمل سے متعلق دعوے کیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق ایک سوشل میڈیا مارکیٹنگ ماہر نے بتایا کہ وہ مختلف اکاؤنٹس کی تشہیر، ویوز، لائکس اور فالوورز بڑھانے کے لیے خدمات فراہم کرتا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کلائنٹس کی جانب سے فراہم کردہ مواد کی نوعیت پر توجہ نہیں دی جاتی تھی، جبکہ بوٹس اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے مخصوص پوسٹس کی رسائی بڑھائی جاتی تھی۔

سہولت کار نے دعویٰ کیا کہ ایک کلائنٹ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائکس، ویوز اور پوسٹس بڑھانے کے لیے لاکھوں روپے کے پیکجز خریدے، بعد ازاں تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس مواد میں ریاست مخالف بیانیے اور حساس موضوعات سے متعلق پوسٹس شامل تھیں۔

اس نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں استعمال ہونے والے بعض ذرائع کے ذریعے بیرون ملک سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں اور بوٹس کی مدد سے مخصوص اکاؤنٹس کی رسائی بڑھائی جاتی ہے۔ اس کے مطابق متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے دوران اسے ان پوسٹس کے بارے میں آگاہی ہوئی جو اس کی فراہم کردہ سروسز کے ذریعے پھیلائی گئی تھیں۔

سہولت کار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وی پی این کے استعمال سے آئی پی ایڈریس چھپ سکتا ہے، تاہم استعمال ہونے والی ڈیوائسز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد سے سرگرمیوں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے مطابق بعض اکاؤنٹس کے لیے کشمیر اور دیگر حساس معاملات سے متعلق مواد کی تشہیر کے لیے ویوز خریدے گئے تھے اور اس حوالے سے معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.