اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 27 جولائی 2026 سے طلب کر لیے ہیں۔
ایران امریکا ڈیل کی نئی اُمیدیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
پاکستان بھر میں قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے افراد اپنے سالانہ ٹیکس ریٹرنز 30 ستمبر 2026 تک جمع کرا سکیں گے۔
انکم ٹیکس آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2001 کے تحت جمع کرائے جانے والے گوشواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حاصل ہے۔