آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 37 پیسے مزید مہنگا کردیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لیے ہوگا۔