Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع

0

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں آج ووٹنگ ہوئی۔ شام 5 بجے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹے کی توسیع دی گئی، جس کے بعد مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 1692 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 1482 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل

حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے 149 پولنگ اسٹیشنز میں سے 34 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 3103 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 2409 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے 161 پولنگ اسٹیشنز میں سے 31 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 2986 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 2648 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے 162 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 454 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 290 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 104 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 19592 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 16335 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 3814 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 3351 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 4614 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 2295 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1221 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 534 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 25 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13063 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.