Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ شروع

0

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

آج میرپور ڈویژن کے تین اضلاع، میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، جہاں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکام پاکستان پارٹی، آزاد امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 296 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا
میرپور ڈویژن کے ان 13 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ ایک ہزار 439 ہے، جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد ووٹرز جبکہ 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع میرپور کے 4 حلقوں کے لیے 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں کے لیے 1107 اور ضلع بھمبر کے 3 حلقوں کے لیے 608 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشار پھیلانے والے عناصر کو مسترد کرتے ہوئے جمہوری عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں اور انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.