آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 2 پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن جانے کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے، جس پر ریٹرننگ افسر نے پولنگ بیگز فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیے۔ ان کی جگہ نئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کرکے انہیں پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار پریزائیڈنگ افسران کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے۔ انتخابی عمل میں غفلت یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے اور وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ثقلین اور قیصر پٹواری سے مبینہ دھاندلی کے معاملے پر تفتیش کی جائے اور انکوائری مکمل ہونے تک اس انتخابی حلقے میں انتخابی عمل روکا جائے۔