(محمد مدثر اقبال): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد ریجن کی چار زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے منتخب ہونے والے صدور، سیکریٹریز اور خزانچیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ انتخابات پیر 27 جولائی 2026 کو منعقد ہوئے، جن کے نتیجے میں اسلام آباد ریجن کی ایسٹ، ویسٹ، نارتھ اور سینٹرل زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار منتخب کیے گئے۔
عاصم منیر اور امریکی وفد کے درمیان علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی
پی سی بی الیکشن کمشنر منصور قادر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نومنتخب عہدیداران فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے اور تین سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
ایسٹ زون میں سید وقاص علی شاہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے، وسیم قطب بلا مقابلہ سیکریٹری جبکہ عمران اللہ خان بلا مقابلہ خزانچی منتخب ہوئے۔
ویسٹ زون میں محمد عثمان صدر منتخب ہوئے، جبکہ طلعت حسین اور محمد طلحہ بالترتیب سیکریٹری اور خزانچی کے عہدوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
نارتھ زون میں یونس مسیح صدر، عمر شبیّر سیکریٹری اور یاسر محمود خزانچی منتخب ہوئے۔
سینٹرل زون میں حزقیل حسین خاکوانی صدر، عبداللہ عمر صدیقی سیکریٹری اور محمد وقار عابد خزانچی منتخب ہوئے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کے بعد اسلام آباد ریجن کی چاروں زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کا انتظامی ڈھانچہ مکمل ہو گیا ہے، جبکہ نومنتخب عہدیداران آئندہ تین سال تک اپنے متعلقہ زونز میں کرکٹ کے انتظامی امور اور ترقی کے لیے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔