Gas Leakage Web ad 1

صدر آصف زرداری سے اماراتی وزیرِ رواداری کی ملاقات، پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور

صدر آصف زرداری سے اماراتی وزیرِ رواداری کی ملاقات، پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور

0

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مکالمے کے فروغ، شمولیت اور پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار

صدر مملکت نے ملاقات کے دوران رواداری اور بقائے باہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے رواداری اور انسانی اخوت سے متعلق متحدہ عرب امارات کے قومی وژن کو سراہا۔

انہوں نے 200 سے زائد قومیتوں کے درمیان اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کی کامیابی کو سماجی ہم آہنگی کی ایک متاثر کن مثال قرار دیا۔

اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.