Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا

0

پشاور: صوبائی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے تحت 66 مطالباتِ زر کی منظوری دے دی، جن کے لیے وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم اور دیگر وزراء نے الگ الگ تحاریک پیش کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس کے دوران وزیر قانون و خزانہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترمیم کی تحریک بھی پیش کی۔ سپیکر نے تمام تحاریک پر ایوان سے رائے شماری کرائی جبکہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کٹوتی کی تحاریک بھی نمٹا دیں۔

امن کیلئے پاکستان کی انتھک کوششیں اسکے اقدار کی عکاس ہیں، ایرانی صدر

اسمبلی نے 66 مطالباتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 2 ہزار 170 ارب روپے کی منظوری دی۔ صوبائی اسمبلی کے لیے 62 کروڑ 79 لاکھ روپے جبکہ محکمہ خزانہ کے لیے 14 ارب 73 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

بجٹ کے مطابق محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد، پولیس کے لیے ایک کھرب 38 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے لیے 52 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اور محکمہ صحت کے لیے 2 کھرب 62 ارب 62 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

اس کے علاوہ مواصلات کے لیے 7 ارب 77 کروڑ روپے، آبپاشی کے لیے 11 ارب 27 کروڑ روپے، معدنی ترقی کے لیے 2 ارب 27 کروڑ روپے اور بہبودِ آبادی کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے کے لیے 21 ارب 13 کروڑ 66 لاکھ روپے بھی مختص کیے گئے۔

بجٹ کی منظوری کے ساتھ صوبائی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے صوبائی اخراجات اور مالیاتی امور کی پارلیمانی منظوری کا عمل مکمل کر لیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.