Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ

0

آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے گئے نئے فنانس بل کے مطابق صوبائی حکومت 182 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنے کا ہدف رکھتی ہے، جبکہ محصولات کے نظام کو مزید مؤثر، سخت اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے متعدد نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

فنانس بل میں پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسی اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) اور ای-انوائسنگ سسٹم نصب نہ کرنے والے کاروباروں کے لیے جرمانہ 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی اور سخت ویزا شرائط جاری کردیں

بل کے مطابق مسافر گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے، جبکہ رکشوں، وینز اور بسوں کے لیے نئی سالانہ ٹیکس شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

کاروبار کو ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہ کرنے کی صورت میں 4 لاکھ روپے جرمانہ یا ایک سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اسی طرح ٹیکس فراڈ کے مرتکب افراد کے لیے 5 لاکھ روپے جرمانہ، 5 سال تک قید اور واجب الادا ٹیکس کے 100 فیصد کے برابر اضافی جرمانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

فنانس بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کاروباری لین دین بینکنگ چینل کے ذریعے نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

نئے مالیاتی قوانین کے تحت صوبے میں ٹیکس نظام کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ محصولات میں اضافہ کیا جا سکے اور ٹیکس چوری کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.