Gas Leakage Web ad 1

ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر

ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر

0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکلا کی ہڑتال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا کی ہڑتال ہے، اسی لیے وکیل پیش نہیں ہوئے، وکلا کی ہڑتال کس وجہ سے ہے۔

حیدرآباد میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

جسٹس محسن کے سوال پر بیرسٹر خوش بخت نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ جن کو خود گرفتار کرایا ہے؟ خود جیل بھجواتے ہیں، پھر ہڑتال کر دیتے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ کتنی اچھی ہماری بار ہے، میڈل ملنا چاہیے، ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں، بار تو دونوں وکلا کو خود جیل چھوڑ کر آئی ہے، بغیر قانون کے جج نے کمال کا فیصلہ دے دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.