بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھی سوار تھے۔
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں اجیت پوار کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان بھی موجود تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم متعلقہ اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔