ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا
دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے، پائیدار نتائج کے حصول اور سفارتی رابطوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔