Gas Leakage Web ad 1

چیٹ جی پی ٹی میں اب ٹاسک شیڈول بھی کرسکیں گے

0

آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین اب مختلف کاموں کو شیڈول بھی کر سکیں گے، بالکل اسی طرح جیسے میسجنگ ایپس میں ریمائنڈرز یا شیڈولنگ فیچرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے متعارف کرایا گیا یہ فیچر “Scheduled” کے نام سے چیٹ جی پی ٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مستقبل کے لیے ٹاسکس کو مقررہ وقت پر انجام دینے کے لیے سیٹ کر سکیں گے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

چیٹ جی پی ٹی کے انٹرفیس میں بائیں جانب سائیڈ بار میں “Scheduled” کے نام سے ایک نیا سیکشن شامل کیا گیا ہے، جہاں صارف اپنے شیڈول کردہ ٹاسکس دیکھ سکتے ہیں۔ اس سیکشن میں صارفین اپنے بنائے گئے کاموں کو ایڈٹ، ڈیلیٹ یا موقوف بھی کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق شیڈول کیے گئے ٹاسکس زیادہ مؤثر اور قابل اعتماد طریقے سے مکمل ہوں گے۔ صارفین اس فیچر کے ذریعے چیٹ بوٹ کو یہ ہدایت دے سکیں گے کہ وہ کسی مخصوص وقت یا دن میں کوئی کام انجام دے۔

یہ فیچر مختلف قسم کی مانیٹرنگ اور ریمائنڈر ٹاسکس کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اوپن اے آئی نے واضح کیا ہے کہ یہ سہولت فی الحال ماہانہ سبسکرپشن رکھنے والے صارفین کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مفت صارفین کے لیے اس کی دستیابی کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.