Gas Leakage Web ad 1

پنجاب: سکولوں میں پری مون سون اقدامات کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری

0

محکمہ تعلیم نے مون سون سیزن کے دوران سرکاری اسکولوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے سربراہانِ ادارہ اور درجہ چہارم ملازمین کو اسکول کے اوقاتِ کار میں حاضر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا نے دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجریہ کرلیا، امریکی وزیر جنگ

جاری کردہ ہدایات کے مطابق اسکول سربراہان چھتوں، نکاسیٔ آب کے نظام اور دیگر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کا معائنہ کرنا، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات مکمل رکھنا اور طلبہ و عملے کی عمومی حفاظت کو یقینی بنانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ احکامات کی خلاف ورزی یا غفلت کی صورت میں متعلقہ افسران اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.