Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،72افراد گرفتار

0

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں کرتے ہوئے 72 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار نوجوان کا اعترافی بیان

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے کو دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں شرپسندی اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.