Gas Leakage Web ad 1

فیکٹری ایریا: پنجاب سوسائٹی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 سکیورٹی گارڈز زخمی

0

فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔ حادثے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق تیز رفتاری سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کار کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا۔

زخمی ہونے والے دونوں افراد پنجاب سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.