Gas Leakage Web ad 1

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے

0

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس کے باعث متعدد علاقوں کے مکین محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں بارش کے بعد یکبئی روڈ، درگ لہڑ ندی اور لینڑی لہڑ ندی میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق طغیانی کے باعث تونسہ۔موسیٰ خیل روڈ گنگیالی کے مقام پر زیر آب آ گیا ہے، جبکہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر بھی پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔
سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں، شرجیل میمن کی نواز شریف پر تنقید
ادھر سرگودھا میں بھی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور نالے اوور فلو ہو گئے، جس سے پانی کھیتوں اور آبادیوں میں داخل ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ میں سیف الملوک جھیل روڈ کے اطراف پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث ناران کو جھیل سیف الملوک سے ملانے والی سڑک تاحال بند ہے۔

جنوبی وزیرستان لوئر میں سیلابی ریلوں کے باعث تین کاز وے بہہ گئے ہیں، جبکہ استور ویلی روڈ گزشتہ چھ روز سے بند ہے اور اس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ بلتستان بھی بند ہو گئی ہے، جس سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ سڑکوں کی بندش کے باعث مقامی شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.