Gas Leakage Web ad 1

سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں، شرجیل میمن کی نواز شریف پر تنقید

0

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف صاحب! سیاست اپنی جگہ جاری رہے گی، مگر سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور وہاں کے عوام کو طنز و مزاح کا موضوع نہ بنایا جائے۔

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے، تاہم کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک مناسب نہیں۔ ان کے بقول سابق وزیراعظم کا یہ طرزِ گفتگو نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ افسوسناک ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی شہر یا ضلع کا نام سیاسی تقاریر میں مذاق یا تقابل کے انداز میں استعمال کرنا مناسب رویہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں تلخی سے گریز کی بات کی، لیکن ان کے اپنے الفاظ سیاسی کشیدگی اور غیر ضروری تقسیم کا سبب بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کو کشمور نہ سمجھیں، یہ میرپور ہے، میرپور خاص نہیں۔

نواز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا تھا کہ بلاول برخوردار، بات کا برا نہ ماننا، سیاسی جماعتوں کے درمیان نوک جھونک ہونی چاہیے، مگر لڑائی جھگڑا اور مار کٹائی نہیں ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.