Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور خطے کے استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشت گردی سمیت دیگر مشترکہ خطرات کے خلاف پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں، قربانیوں اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور سکیورٹی کے شعبوں میں روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.