Gas Leakage Web ad 1

امریکی فوجیوں کو مارنے کے جواب میں ہم نے آج ایران پر شدید حملہ کیا، صدر ٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر شدید حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی امریکی شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکتوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر انہیں گہرا افسوس ہے اور جو اہلکار جان سے گئے وہ اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے امریکیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران پر انتہائی سخت حملے کیے جا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ کھیلوں کا ایک بڑا عالمی ایونٹ ہے اور وہ فیفا کے صدر اور ان کی ٹیم کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لوگ امریکا آئے اور انہوں نے ملک کو پسند کیا، جس پر وہ خوش ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل نویں رات بھی حملوں کی نئی لہر جاری رکھی گئی ہے۔

سینٹکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی ان فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں جنہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.