Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، ہزاروں سرکاری ملازمین کی جانب سے پولنگ کا عمل جاری

0

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں آج ہزاروں سرکاری ملازمین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ عام انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 33 میں سے 26 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 8 اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین اپنے متعلقہ حلقوں کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنایا جا سکے۔

انتخابی حکام کے مطابق تقریباً 30 ہزار سرکاری ملازمین آج اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کو پولنگ اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان ووٹوں کی گنتی 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے ساتھ کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 33 لاکھ 65 ہزار 839 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 17 لاکھ 53 ہزار 933 مرد اور 16 لاکھ 11 ہزار 906 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے انتخابی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ انتخابات ملتوی کیے جانے سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور پولنگ شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو ہی منعقد ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.