Gas Leakage Web ad 1

عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے مکمل ریکارڈ اور جامع رپورٹ تین ہفتوں کے اندر عدالت میں جمع کرائی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر جامع رپورٹ تیار کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دے دی۔

این ای سی اجلاس، کے پی نے وفاق کو 1100 ارب روپے دینے پر اتفاق نہیں کیا: مزمل اسلم

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وسیم ممتاز نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو ان درخواستوں کی سماعت پر اعتراض ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے متفقہ فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔

اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو واضح طور پر بتایا جائے کہ اب تک کتنی ملاقاتیں ہوئیں، وہ کب ہوئیں اور کن افراد نے ملاقات کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے مکمل تفصیلات اور جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرنا اس یقین دہانی کی خلاف ورزی نہیں؟

اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ متفقہ نہیں تھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر فیصلہ متفقہ نہیں تھا تو اس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی تھی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملاقاتوں سے متعلق مکمل ریکارڈ اور تفصیلی رپورٹ تین ہفتوں کے اندر عدالت میں پیش کی جائے، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.