Gas Leakage Web ad 1

ٹک ٹاک کا ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اضافہ نہ کرنیکا اعلان

ٹک ٹاک کا ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اضافہ نہ کرنیکا اعلان

0

ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ڈائریکٹ میسجز فیچر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم نہیں کرے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ کمپنی کا ماننا ہے کہ اس سے صارفین کم محفوظ ہو جاتے ہیں۔ لندن میں سکیورٹی کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے بتایا گیا کہ اگر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تو کمپنی کی سیفٹی ٹیمیں یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت پڑنے پر میسجز نہیں پڑھ سکیں گے۔

ایران کا امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

کمپنی کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر ڈائریکٹ میسجز کا حصہ نہ بنایا جائے۔ اس کا بنیادی مقصد پلیٹ فارم پر کم عمر صارفین کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن میں صرف میسج بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی اسے پڑھ سکتا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق اس کی ایپ میں بھیجے گئے میسجز کو روایتی انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے اور مجاز عہدیدار ہی ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ ایسا اسی وقت کیا جاتا ہے جب انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے یا صارفین میں نقصان دہ رویوں کی رپورٹ کی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.