Gas Leakage Web ad 1

بھارتی گلوکار بادشاہ کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ

بھارتی گلوکار بادشاہ کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ

0

بالی وڈ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

گلوکار بادشاہ ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیے۔ گلوکار سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ہانیہ عامر کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیں گے؟

بالی وڈ میں وفاداری نہیں ہے: کرن جوہر کا انکشاف

اس کے جواب میں بادشاہ نے کہا کہ جب جذبات بدلیں گے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو جائیں گے تو وہ ہانیہ عامر سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی اشتراک کرنا چاہیں گے۔

گلوکار کو بتایا گیا کہ ان دنوں ہانیہ عامر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر بادشاہ نے کہا کہ شادی کی خبریں چل رہی ہیں تو یہ اچھی بات ہے، انہیں شادی کر لینی چاہیے لیکن یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ بادشاہ کا لندن کے دی O2 ایرینا میں 22 مارچ کو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.