Gas Leakage Web ad 1

اس بار بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا، بابراعظم

0

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس بار بہتر منصوبہ بندی اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ ان کے لیے اعزاز کی بات رہی ہے۔ ان کے مطابق وقت کے ساتھ ایک کپتان میں پختگی اور واضح سوچ پیدا ہوتی ہے، انہوں نے بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے حلف اٹھا لیا، عوامی توقعات پر پورا اترنے کا عزم

بابر اعظم نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کریں۔ وہ نوجوانوں سے بات کرکے ان پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی توجہ ڈسپلن، فٹنس اور کارکردگی پر ہے اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ریڈ بال کیمپ ٹیم کے لیے بہت اہم رہا اور مشکل حالات میں ٹریننگ سے کھلاڑی مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں میچ کے دباؤ اور مختلف صورتحال سے نمٹنے پر کام کیا گیا۔ ان کے مطابق ویسٹ انڈیز کا دورہ چیلنجنگ ہوگا، تاہم ٹیم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کئی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ حاصل ہے جو ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران ان کی سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے۔ وہ مثبت تنقید کو سنتے ہیں اور مفید باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی توقعات ہمیشہ زیادہ ہوتی ہیں اور وہ اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.