Gas Leakage Web ad 1

یہ دوا استعمال نہ کریں، فروخت پر پابندی

0

پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو متاثرہ طبی مصنوعات کے مخصوص بیچز کا استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ صحت پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کی رپورٹ کے بعد Tab Bemin 500mcg کے بیچ نمبر 087-APR-2027 اور Sterile Water for Injection کے بیچ نمبر 186 اور 187 کی فروخت اور استعمال روکنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ مصنوعات کے متاثرہ بیچز کی مارکیٹ سے فوری واپسی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس مذکورہ مصنوعات کے متاثرہ بیچز موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کیا جائے۔

شہریوں اور مریضوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مخصوص بیچز کی ادویات کا استعمال فوری طور پر بند کردیں، کیونکہ ان کے استعمال سے صحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.