Gas Leakage Web ad 1

عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا

0

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی 91.48 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے جس میں 18 سینٹ یا 0.20 فیصد اضافہ ہوا۔ برطانوی برینٹ خام تیل 96.28 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے اور اس کی قیمت میں 76 سینٹ یا 0.80 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اماراتی مربان خام تیل 103.30 ڈالر فی بیرل پر رہا تاہم اس میں 1.42 ڈالر یا 1.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 2.975 ڈالر فی یونٹ رہی جس میں 6.2 سینٹ یا 2.13 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت مجموعی طور پر 7.6 فیصد جبکہ امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت تقریباً 10 فیصد بڑھی۔ مارکیٹ میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات نے قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.