Gas Leakage Web ad 1

اے آئی اسسٹنٹ کی براہ راست بینک اکاؤنٹس تک رسائی، اینتھروپک کا فیچر پر کام جاری

0

اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی اینتھروپک سے متعلق ایک لیک میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی اپنے اے آئی اسسٹنٹ کلاؤڈ کے لیے براہِ راست بینک اکاؤنٹس سے منسلک ہونے والے پرسنل فنانس فیچر کی آزمائش کر رہی ہے۔ مبینہ طور پر ’کلاؤڈ منی‘ نامی اس ٹول کے ذریعے صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس لنک کرکے اخراجات کا تجزیہ، مالی منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ امور میں اے آئی سے مدد لے سکیں گے۔ یہ فیچر آئی او ایس پر کلاؤڈ ایپ کے سائڈبار میں چیٹ ٹیب کے نیچے دیکھا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کلاؤڈ منی کن بینکوں کو سپورٹ کرے گا، اسے کب لانچ کیا جائے گا یا کن ممالک میں دستیاب ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ سہولت امریکی صارفین کے لیے متعارف کرائی جاسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.