Gas Leakage Web ad 1

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، نیا فیچر سامنے آگیا

0

واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کی تیاری کر رہا ہے جس سے پیغامات بھیجنے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا، اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات بول کر لکھوا سکیں گے اور انہیں آڈیو ریکارڈنگ کی بجائے تحریری متن کی صورت میں بھیج سکیں گے، واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.37.8 میں دیکھا گیا ہے تاہم یہ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے اور فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں، میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ کے اس فیچر کے تحت چیٹ بار میں ایک مخصوص بٹن شامل کیا جائے گا جسے منتخب کرنے کے بعد صارف اپنا پیغام بول سکے گا جبکہ اسکرین پر Listening یعنی سن رہا ہے کا اشارہ دکھائی دے گا، رپورٹ کے مطابق یہ فیچر انفرادی چیٹس، گروپس اور چینلز میں کام کرے گا اور عام وائس میسج کے برعکس وصول کرنے والے کو صرف تحریری شکل ملے گی اصل صوتی پیغام نہیں، توقع ہے کہ واٹس ایپ بولے گئے مواد کو براہ راست ڈیوائس پر پروسیس کرنے کے لیے مقامی طور پر ڈاؤن لوڈ کیے گئے لینگویج پیکس استعمال کرے گا جس کے بعد مطلوبہ زبان کا پیک ڈاؤن لوڈ کر کے صارف فعال انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی بول کر پیغام لکھوا سکے گا، یہ فیچر واٹس ایپ کے پہلے سے موجود وائس میسج ٹرانسکرپشن نظام پر مبنی ہے جو پہلے ہی لینگویج پیکس کے ذریعے ٹرانسکرپشن کو ڈیوائس پر مقامی طور پر پروسیس کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.