بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ساران تنگی میں کی گئی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
قرضوں میں 23.60 فیصد تک اضافہ، وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا ہے۔