بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے جاپان میں ایشین گیمز کے دوران ایسا خوبصورت عمل کیا جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
ایشین گیمز کے دوران تیز ہوا کے باعث باؤنڈری پر لگے پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم گرنے لگے تو نگار سلطانہ نے بھارتی کھلاڑیوں کی موجودگی میں بھاگ کر سب سے پہلے پاکستانی پرچم کو گرنے سے بچایا اور اس کے بعد اپنا پرچم درست کیا۔
کاروباری برادری اور برآمد کنندگان کیلئے سہولت کاری حکومت کی ترجیح ہے، وزیر مملکت خزانہ
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب ایک صحافی نے اس حوالے سے سوال کیا تو نگار سلطانہ نے کہا کہ پرچم کی قدر کرنی چاہیے اور ویسے بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، ہم دونوں ایک ہی ہیں۔
میدان میں میچ تو روز جیتے اور ہارے جاتے ہیں، لیکن ایسے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں جب کوئی اپنے عمل اور محبت سے لوگوں کے دل جیت لے۔