Gas Leakage Web ad 1

روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

0

اگر آپ کو چائے یا کافی پینا پسند ہے تو یہ عادت عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کی صحت کا 43 سال تک جائزہ لیا گیا۔
سرکاری ملازمین کو کلاسیفائیڈ دستاویزات پبلک اے آئی ٹولز پر اپ لوڈ کرنے سے روک دیا گیا
تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ کیفین سے بھرپور کافی یا چائے پینے سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں نرسوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان سے ہر چند سال بعد غذائی عادات سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں۔

43 سال کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی۔ طرز زندگی اور صحت سے متعلق مختلف عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد دریافت ہوا کہ زیادہ کیفین والی کافی پینے سے ڈیمینشیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ درحقیقت زیادہ کیفین والی کافی کے استعمال سے دماغی تنزلی کے خطرے میں کمی کا تعلق سامنے آیا۔

اسی طرح چائے پینے سے بھی ایسے ہی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اعتدال میں رہ کر دونوں مشروبات کا استعمال دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی جبکہ ایک سے 2 کپ چائے پینے سے دماغی صحت کو فائدہ پہنچنے کا تعلق سامنے آیا۔

البتہ اس سے زیادہ مقدار میں کافی یا چائے پینے سے ڈیمینشیا کے خطرے میں مزید کمی نہیں آتی۔

تحقیق میں یہ ثابت نہیں کیا جاسکا کہ کیفین ڈیمینشیا کی روک تھام کرتی ہے، بلکہ اس کے استعمال اور ڈیمینشیا کے کم خطرے کے درمیان ایک تعلق دریافت ہوا ہے۔ تاہم تحقیق کے مطابق اعتدال میں رہ کر کافی یا چائے پینے سے دماغی صحت کے لیے فائدہ مند اثرات سامنے آئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.