اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی قانونی حیثیت برقرار ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
فرحان حق نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔
میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر تنازع، پولیس سرجن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی
بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے یکطرفہ اقدامات سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادیں متاثر نہیں ہوتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی 1949 میں منظور ہونے والی قراردادیں آج بھی اپنی قانونی حیثیت برقرار رکھتی ہیں۔