نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ اضافی چارجز رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے 2 سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے بجائے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔