Gas Leakage Web ad 1

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

0

مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

مکہ کے قصر الصفا میں ہونے والے مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
تین بڑی معاشی، عسکری و سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت کیلئے خوشخبری ہے: مریم نواز
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک نے **”مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ”** پر دستخط کیے۔ معاہدے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کیے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان آج مکہ مکرمہ پہنچے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھی ایک دفاعی معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.